تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

واٹس ایپ میں تین اہم تبدیلیوں کی سفارش

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں تین تبدیلیوں کی سفارشات سامنے آگئیں۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ اسٹیٹس یا آخری بار آن لائن نظر آنے کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرے اور اس میں مزید سہولیات فراہم کرے۔

سفارش کی گئی ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ اسٹیٹس یا آخری بار آن لائن ہونے کی سیٹنگ میں تبدیلی کرےا ور وہ سہولت متعارف کرائے جس کے تحت صارف جن نمبروں کو چاہے منتخب کرے اور پھر وہ آخری آن لائن ٹائم یا اسٹیٹس کو دیکھ سکیں۔

Image

دوسری سفارش کی گئی ہے کہ انسٹاگرام کی طرز پر اسٹیٹس آرکائیو کا فیچر متعارف کرایا جائے تاکہ جو بھی تصویر، ویڈیو کو شیئر کیا جائے وہ خود بہ خود ہی موبائل میں محفوظ ہوجائے۔

Image

تیسری سفارش کی گئی ہے کہ واٹس ایپ میں چھٹیوں کے حوالے سے بھی فیچر متعارف کرایا جائے جیسے اگر کوئی شخص تعطیلات پر ہے اور وہ کسی کو جواب نہ دینا چاہے تو اُس کے لیے سیٹنگز میں ایک بٹن متعارف کرایا جائے تاکہ اُس کے ذریعے خود بہ خود پیغام بھیجنے والے کو میسج پہنچ جائے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈیڑھ سال قبل اسٹیٹس فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد صارف اپنی کوئی ویڈیو، تصویر یا ٹیکسٹ شیئر کرتا ہے تو وہ چوبیس گھنٹے بعد خود بہ خود ختم ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

کمپنی نے پہلے صارفین کو تیس سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرنے کی اجازت دی ہوئی تھی البتہ کرونا کے بعد اس کو کم کر کے دس سیکنڈ تک مختصر کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -