تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

واٹس ایپ نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے ویڈیو کالرز کی تعداد میں اضافہ کردیا، اب ایک ساتھ آٹھ افراد ایک دوسرے سے کال پر بات کرسکیں گے، اس سے قبل ویڈیو کالز پر چار افراد کی حد مقرر تھی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتضامیہ کسی بھی آڈیو یا ویڈیو کال میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل رہتی ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر تقریباً دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بندش کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے لوگ آن لائن کلاسز اور گھروں میں رہ کر ہی دفاتر کا کام نمٹا رہے ہیں۔

اس کیلئے ملازمین اور کولیگس کا ایک دوسرے سے رابطہ بھی بے حد ضروری ہے جس کے باعث ویڈیو کالنگ کی ایپس اسکائپ اور زوم کے استعمال میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ان ایپ کو استعمال کرکے متعدد صارفین ویڈیو کال پر ایک دوسرے سے باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں۔

اسی حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھی اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی گنجائش بڑھائے گی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ویڈیو کالنگ کے دوران اب 8 لوگ ایک ساتھ بات کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کا نیا ویڈیو کال فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے جب کہ تمام تر صارفین تک اس فیچر کی رسائی میں کچھ وقت مزید لگے گا۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ زوم کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

واضح رہے کہ جب آپ کال کرتے ہیں تو واٹس ایپ ایک نیا ہیڈر دکھاتا ہے جس سے یہ آگاہ ہوتا ہے کہ کال کے اختتام تک خفیہ کاری ہے، سبھی شرکا کو واٹس ایپ ورژن میں شامل ہونا پڑے گا تاکہ وہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بڑے گروپ کال میں حصہ لے سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -