پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

موبائل کے بغیر واٹس ایپ پر میسجنگ کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی، جس کے بعد صارفین فون کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے اور وہ اپنے دوستوں سے بات چیت بھی کرسکیں گے۔

نئے فیچر کے بعد صارفین کو  موبائل کی بیٹری ختم ہونے کی صورت میں بھی پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ‌ بچا کر واٹس ایپ پر ویڈیو بھیجنے کا طریقہ

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ ’اب ایک اکاؤنٹ کو چار دیگر ڈیوائسز جیسے کمپیوٹر، ٹیبلٹ، موبائل اور ویب پر استعمال کیا جاسکے گا‘۔ اس فیچر کو بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔

فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد یہ سہولت عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے کمپنی نے اس فیچر کو بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے جوڑا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے جاری بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیچر کے بعد واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بھی مختلف تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے‘۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

واٹس ایپ صارف سیٹنگز میں جاکر جب لنک لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اکاؤنٹ‌ بیک وقت چار ڈیوائسز میں‌ استعمال ہوسکے گا

اسے بھی پڑھیں: واٹس ایپ استعمال کرنے کیلیے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

لاگ آؤٹ ہونے کی صورت میں تمام ڈیوائسز سے صارف کا اکاؤنٹ ختم ہوجائے گا، جس کے لیے اُسے دوبارہ اُسی طریقے سے لاگ ان کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں