تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو حذف کرنے کا دورانیہ 7 منٹ سے بڑھا کر 68 منٹ 16 سیکنڈ تک محیط کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ سال صارفین کے لیے نئی خصوصیت متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت صارف غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو 7 منٹ کے اندر سب کے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتا تھا تاہم اب اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد کا کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت اب بیٹا ورژن استعمال کرنے والے تمام صارفین 68 منٹ اور 16 سیکنڈ بعد بھی اپنا بھیجا جانے والا پیغام حذف کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

قبل ازیں ماہرین نے واٹس ایپ کے پیغام ڈیلیٹ کرنے والے فیچر کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ کمپنی کا دعویٰ بالکل غلط ہے کیونکہ صارفین حذف کیےجانے والے پیغام کو باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بے اثر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ صارف کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا اگر کی کسی دوسرے صارف نے حوالہ دیا تو یہ پیغام حذف کرنے کے باوجود بھی دیکھا اور پڑھاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال واٹس ایپ نے ایک اپنے ایک ارب سے زائد صارفین کو یہ سہولت دی تھی کہ کسی بھی قسم کا پیغام کسی غلط شخص یا گروپ میں چلا جائے تو اسے تمام لوگوں کے پاس سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے جس کا دورانیہ صرف 7 منٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے 2 نئے شاندار فیچرز متعارف

دلچسپ بات یہ کہ واٹس ایپ نے اس بات ذکر ہی نہیں کیا کہ جن پیغامات کا حوالہ دیا گیا ہو ان پیغامات کو کس طرح ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں محققین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو اینڈرائیڈ نوٹی فکیشن ہسٹری سے دوبارہ نکالے جاسکتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -