تازہ ترین

مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

کرونا وائرس، واٹس ایپ کے استعمال میں حیران کن اضافہ

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ کے صارفین پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد واٹس ایپ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا۔

ڈیٹا کنسلٹنگ فرم کینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک دیگر ایپس کے مقابلے میں واٹس ایپ کے استعمال میں چالیس فیصد اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صارفین واٹس ایپ پر ویڈیو چیٹ، کالز اور میسجنگ سروس کا استعمال زیادہ کررہے ہیں جبکہ گھر سے کام کرنے والے ملازمین بھی رابطوں کے لیے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن کو استعمال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس روک تھام، واٹس ایپ نے اہم سہولت متعارف کرادی

فرم کی رپورٹ کے مطابق کرونا وبا کے ابتدائی دنوں میں ایپ کے استعمال میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا البتہ اب یہ 40.70 فیصد تک پہنچ گیا اور اس دوران سب سے زیادہ واٹس ایپ کا استعمال اسپین میں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی زیادہ تعداد 18 سے 34 برس کے درمیان ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، قرنطینہ کرنے والے صارفین کے لیے انسٹاگرام کا زبردست فیچر

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد تین ارب سے زائد لوگ گھروں پر محصور ہیں۔

Comments

- Advertisement -