جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

واٹس ایپ زوم کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس وقت واٹس ایپ ویڈیو کالز پر چار افراد کی حد مقرر ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کسی بھی آڈیو یا ویڈیو کال میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

اس سلسلے میں واٹس ایپ کی ویڈیو کالز پر موجودہ سسٹم کے تحت بیک وقت چار افراد شامل ہوسکتے ہیں، واٹس ایپ میں بہت جلد گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاہم اس کے لیے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے اربوں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں بند ہیں تو ایسے میں اسمارٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب فیس بک، میسنجر ، زوم اور واٹس ایپ کے استعمال بالخصوص گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ نے ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

کمپنی نے ابھی انکشاف نہیں کیا ہے کہ جب عالمی سطح پر نئی کالنگ کی خصوصیت نافذ ہوجائے گی تو کتنے صارفین آخرکار گروپ کال میں شامل ہوجائیں گے، تبدیلیاں واٹس ایپ میسنجر بیٹا اور آئی او ایس ورژن میں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ جب آپ کال کرتے ہیں تو واٹس ایپ ایک نیا ہیڈر دکھاتا ہے جس سے یہ آگاہ ہوتا ہے کہ کال کے اختتام تک خفیہ کاری ہے، سبھی شرکا کو واٹس ایپ ورژن میں شامل ہونا پڑے گا تاکہ وہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بڑے گروپ کال میں حصہ لے سکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں