واٹس ایپ کا جلد صارفین کی چیٹ ، ویڈیوز اور پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ
The news is by your side.

Advertisement

واٹس ایپ کا سسٹم سے تمام ڈیٹا ختم کرنے کا اعلان

واٹس ایپ اور گوگل کے مابین دو معاہدے طے پا گیا

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ اور گوگل نے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صارفین اپنا پرانا ڈیٹا جلد از جلد جی میل پر محفوظ کرلیں بصورت دیگر یہ ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ گوگل اور واٹس ایپ کی اتنظامیہ کے مابین صارفین کا ڈیٹا محفوظ بنانے سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے مگر ساتھ ہی پیغام رسانی کی ایپ چلانے والی انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔

دونوں کمپنیوں کے مابین جو معاہدہ طے پایا اُس میں سے ایک صارفین کے لیے یقیناً اچھا اور دوسرا فی الوقت برا ثابت ہوسکتا ہے۔

واٹس ایپ اور گوگل کے مابین ہونے والے پہلا معاہدہ یہ ہے کہ اب پیغام رسانی کی ایلیکشن استعمال کرنے والے صارفین 15 جی بی تک کا ڈیٹا گوگل اکاؤنٹ پر محفوظ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا مخصوص صارفین سے پیسے لینے کا فیصلہ

.دوسرے معاہدے میں صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ دونوں کمپنیاں اس بات پر راضی ہوگئیں کہ واٹس ایپ انتظامیہ 12 نومبر 2017 سے قبل کیے بھیجے جانے والے صارفین کے تمام پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردے گا۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جن صارفین کا قیمتی ڈیٹا ایپ پر محفوظ ہے وہ جلد از جلد  اسے گوگل ڈرائیو اور  موبائل ڈیوائس پر منتقل کرلیں کیونکہ چند روز میں تمام چیزیں سرور سے اڑا دی جائیں گی۔

ڈیٹا محفوظ بنانے کا طریقہ کار 

واٹس ایپ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سب سے پہلے اپنے موبائل میں گوگل (جی میل) کا اکاؤنٹ ڈالیں اور پھر سیٹنگ میں جاکر چیٹ بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں اس طرح اُن کا تمام مواد گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوجائے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں