تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

جب آفریدی نے نیندیں اڑا دیں، کوہلی 11 سال بعد بول پڑے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف 2009 میں چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں آؤٹ ہونے پر لگا کہ میرا کیریئر یہیں ختم ہوگیا ہے۔

آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کے ساتھ گفتگو میں کوہلی نے اس آؤٹ کا ذکر کیا جس نے ان کی نیندیں اڑا دیں، 11 سال قبل پاکستان کے خلاف وکٹ گنوانے اور پھر میچ میں شکست آج تک ویرات کوہلی بھلا نہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب سنچورین میں پاکستان کے خلاف کم بیک کیا تو 16 رنز پر آؤٹ ہوگیا تو ایسا لگا کہ میرا کیئریر کا اختتام ہوگیا ہے اور میں اگلی صبح تک یہی سوچتا رہا کہ اب کیریئر ختم۔

اس میچ میں آفریدی کو چھکا لگاتے ہوئے کوہلی باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے اور بھارتی ٹیم روایتی حریف سے یہ میچ 54 رنز سے ہار گئی تھی۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ میں پوری رات چھت کی طرف دیکھ کر یہی سوچتا رہا کہ اب میں مزید نہیں کھیل سکوں گا۔

Comments

- Advertisement -