شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار امیر گیلانی نے ماورا حسین سے پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا۔
شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی امیر گیلانی اور ماورا حسین 5 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔
ویڈیو میں امیر گیلانی کو اہلیہ کے ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا۔
امیر اور ماورا کے بارے میں مداح یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ یہ جوڑی پہلی بار کہاں ملی تھی تاہم اب دونوں کو اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
امیر گیلانی اور ماورا حیسن نے ماضی میں ایک انٹرویو میں اپنی پہلی ملاقات کو فلمی ملاقات قرار دیا تھا۔
ماورا حسین نے بتایا کہ ہماری ملاقات ڈرامے میں ساتھ کام کرنے سے بھی کافی عرصہ پہلے ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے بتایا کہ ہوا کچھ یوں کہ میرا پیپر تھا اور میں پیپر سے پہلے پانی کی بوتل خرید رہی تھی تو پانی کی بوتل خریدتے ہوئے مجھے پتہ چلا کہ میں والٹ گاڑی میں بھول گئی ہوں تو میں پریشان ہو گئی کہ اب اتنے کم وقت میں ڈرائیور کو کیسے بلاؤں؟مگر اتفاق سے وہاں امیر گیلانی بھی موجود تھے۔
امیر گیلانی نے کہا کہ اب پیپر سے پہلے سب بہت جلدی میں ہوتے ہیں تو میں نے جب ماورا کو پریشان دیکھا تو میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں پانی کی بوتل کے پیسے میں دے دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ ماورا حسین کی بہن و اداکارہ عروہ حسین بھی گلوکار فرحان سعید کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور ان کی ایک بیٹی ہے۔