کولمبو میں بھارت نے پاکستان کو بدترین شکست سے دوچار کیا دوران میچ قومی کپتان بابر اعظم بیٹنگ کے لیے کریز پر موجود کوہلی کے قریب آئے تو دونوں نے کچھ گفتگو کی۔
پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں دوستانہ رویہ رکھتے ہیں جس کا مظاہرہ میدان اور باہر نظر آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ نظارہ گزشتہ روز کولمبو میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے دوران دیکھنے میں آیا۔
بابر اعظم اور ویرات کوہلی کرکٹ کے دور حاضر کے عظیم بیٹرز ہیں۔ پرستار ان کا ایک دوسرے سے موازنا کرتے ہیں اور اسی باعث اکثر شائقین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی پیشہ ورانہ دشمنی ہو سکتی ہے لیکن ویڈیو تو کچھ اور ہی بتا رہی ہے۔
ریزور ڈے پر جب بھارت نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو 28 ویں اوور کی آخری گیند پر کوہلی کے خلاف کاٹ بی ہائینڈ کی اپیل مسترد ہونے پر بابر اعظم کا ڈی ایس آر لینا بھی کام نہ آیا۔ اوور ختم ہونے پر بابر اعظم کریز پر موجود ویرات کوہلی کے پاس گئے اس موقع پر دونوں عظیم کرکٹرز کے درمیان خوشگوار موڈ میں کچھ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا جس کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوہلی نان اسٹرائیکر پر تھے جب بابر ان کے پاس آتے اور ان سے کچھ بات کہتے ہیں جس کو سن کر کوہلی ہنس پڑتے ہیں۔
جنگ جیسے پاک بھارت ٹاکرے کے ماحول میں حریف کھلاڑیوں کا یہ دوستانہ انداز صارفین کے دل کو بھا گیا اور صرف چند گھنٹوں نے ہزاروں صارفین اس کو دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔
The bond which we all love to see. #AsiaCup2023 #PAKvIND pic.twitter.com/tnaHNAbPrZ
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) September 12, 2023
واضح رہے کہ اس میچ کے ہیرو ویرات کوہلی نے صرف 94 گیندوں پر 122 رنز کی برق رفتار اور ناقابل شکست اننگ کھیلی اور بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف 228 رنز کی جیت اس کی سب سے بڑی فتح ہے۔