اشتہار

بشریٰ انصاری نے ناقدین کو جواب دیا تو بیٹی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے ناقدین کو جواب دیا تو بیٹی نے کیا کہا تھا؟

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان، مرینہ خان، زینب قیوم ودیگر اداکارائیں بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انسٹاگرام کیا ہوتا ہے ہم تو ابھی سیکھ رہے ہیں، انسٹاگرام پر کسی نے مجھ سے کہا کہ ’اپنی حرکتیں دیکھو اور عمر دیکھو، تمہاری تو ٹانگیں قبر میں ہیں۔‘

- Advertisement -

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ’میں نے اس صارف کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’تمہاری امی کیا 16 سال کی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میری بیٹی کا فون آیا اور کہنے لگی کہ اماں آپ نے اسے جواب دیا ہے، میں نے کہا ہاں اسے جواب دیا اور تو کسی کو نہیں دیا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ بیٹی کہنے لگی کہ اماں وہ سب لوگ پڑھ رہے ہیں یہ سن کر میں حیران رہ گئی تھی۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں شہزاد شیخ کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں خالد انعم، اعجاز اسلم، سونیا حسین، عائزہ اعوان ودیگر شامل ہیں۔

’تیرے بنا میں نہیں‘ کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں، پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں