بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میں چائلڈ اسٹار تھی تو فیصل قریشی نے والد کا کردار نبھایا تھا، نیلم منیر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے منہ مٹھو بننے کا شوق نہیں کارکردگی کا فیصلہ پرستاروں نے کرنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں بچپن سے ہی ٹی وی ڈراموں میں آگئی تھی، پہلی ڈرامہ سیریل میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کیا جس میں میرے والدین کا کردار فیصل قریشی اور سویرا ندیم نے نبھایا تھا۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اتفاق سے ایک ڈرامہ سیریل میں فیصل قریشی کے مد مقابل مرکزی کردار بھی کام کیا۔

ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں مجھے اپنی فلم ’چھپن چھپائی‘ اور ڈرامہ سیریل ’دیا مومن کا‘ میں اداکاری کا بڑا مزہ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں لگتا کیونکہ آپ کے کام کا فیصلہ آپ کے مداحوں نے کرنا ہوتا ہے۔

خوبرو اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتی مجھے کسی خاص ہیرو کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ سب میرے بہترین دوست ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پر توجہ دی ہے، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پر میں نے کبھی نہیں سوچا۔

نیلم منیر نے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں، میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں