اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

بھارتی اداکارعمران خان گاڑی میں کیوں سوتے تھے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ عمران خان نے گاڑی میں سونے کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بھارتی اداکار نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈبل شفٹس کی طرح زندگی گزار رہے تھے، کیونکہ فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ اور ‘دہلی بیلی’ کی شوٹنگ ایک ساتھ ہو رہی تھی۔

عمران خان کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب انسٹا گرام کا وجود نہیں تھا تو لوگ ‘ہپسٹامیٹک’ نامی ایک ایپ کا سہارا لیتے تھے اور اپنی تصاویر میں اس کے ذریعے افیکٹس ڈالتے تھے۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں گیت ‘دو دھاری تلوار’ کی عکسبندی مکمل کرنے کیلئے مسلسل دو شفٹوں میں کام کرتا تھا، یہ گانا مسلسل چار راتوں میں شوٹ ہوا جبکہ دن کی شفٹس میں ‘ نکڑ والے ڈسکو’ اور ‘سویٹی’ نامی گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی تھی۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ دو سیٹس کے درمیان گاڑی میں سفر کرنے میں مجھے جو وقت ملتا تھا میں اس میں اپنی نیند لے لیا کرتا تھا۔

آج کل عمران خان اپنی پرانی فلموں سے متعلق سوشل میڈیا کافی متحرک ہیں، انہوں نے فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ بیڈمنٹن کھیل رہے ہیں اور کترینہ کیف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں