تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیر کو غروب آفتاب کے وقت عیداالاضحیٰ کا چاند دیکھیں، ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا امکان ہے اسی کے پیش نظر سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شخص جسے چاند نظر آجائے وہ متعلقہ ادارے میں اپنی شہادت دے۔ 21 اور 22 جولائی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اسلامی سال کے آخری مہینے کا چاند دیکھنے کے لیے پیر کے روز اجلاس بھی طلب کیا ہے، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے رواں سال حج کو مختصر کیا ہے، امسال صرف دس ہزار عازمین فریضہ مقدسہ ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -