اشتہار

الیکشن کی تاریخ کب؟ عمران خان نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے فروری کے آخر تک انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ملکی مسائل کےحل کیلئےجلدالیکشن بہت ضروری ہیں امید یہی ہے فروری کے آخری میں الیکشن کی تاریخ آجائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نااہلوں نے اکانومی کا براحال کر دیا ہے آئندہ ایک مہینہ ملک کےلئےبہت اہم ہے یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے ہیں نہ یہ معیشت ٹھیک کر سکتے ہیں ان کےپاس حالات بہتر کرنے کیلئے کوئی پلان نہیں یہ صرف اپنےکیسز ختم کرنے آئے ہیں ہم کسی کی سپورٹ نہیں صرف شفاف الیکشن چاہتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں