وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا میں اگلے انتخابات کب ہوں گے؟
ووٹنگ 20 اکتوبر یا اس سے پہلے ہونی ہے۔
حزب اختلاف کی جماعتیں کینیڈا کی پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد منظور کرکے، لبرل اقلیتی حکومت کو مؤثر طریقے سے گرا کر انتخابات کو متحرک کرسکتی ہیں۔
لیکن ٹروڈو نے مارچ کے آخر تک پارلیمنٹ کو ملتوی کر دیا ہے اس کا مطلب ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سیشن کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔
کینیڈا میں، وفاقی انتخابی مہم کم از کم 36 دن کی ہونی چاہیے لیکن 50 دن سے زیادہ نہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے اور آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، حکومت منتخب کرنے کے طریقہ کار میں ترمیم نہ کرنے کا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک کینیڈین پارلیمنٹ معطل رہے گی، پارٹی صدارت بھی چھوڑ دی آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس ٹروڈو نے اپنی جماعت میں مخالفت پر استعفیٰ دیا، گزشتہ ماہ کینیڈین وزیر خزانہ نے ان سے اختلافات پر استعفیٰ دیا تھا۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔