بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کو ڈائریکٹر نے شادی سے انکار کرنے پر ڈائریکٹر سے فلم سے باہر کردیا تھا لیکن وہ پھر بھی کامیاب ہوئیں۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر میں دامنی، ہیرو، گھاتک، گھائل، ’گھر ہو تو ایسا سمیت دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم بینوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔
جی ہاں بات ہورہی ہے اداکارہ میناکشی شیشادری کی لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شادی سے انکار پر فلم دامنی کے ہدایت کار راج کمار سنتوشی نے انہیں فلم سے باہر کردیا تھا پھر انہیں فلم میں کس طرح شامل کیا گیا آئیے جانتے ہیں۔
میناکشی کو جس فلم سے شہرت ملی انہیں اسی فلم باہر کر دیا گیا تھا ۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دامنی‘ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا لیکن بعد میں جب انہیں اس فلم میں واپس لیا گیا تو یہ فلم ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ہٹ ہو گئی تھی۔
میناکشی نے بتایا کہ اس فلم سے پہلے انہیں اس لئے نکال دیا گیا تھا کہ انہوں نے ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی ایک تجویز کو ٹھکرا دیا تھا۔
اداکارہ بتایا کہ فلم کے دوران راجکمار سنتوشی نے انہیں شادی کے لیے پرپوز کیا تھا جس کی آفر میناکشی نے ٹھکرا دی تھی اور اسی وجہ سے راجکمار نے انہیں فلم سے باہر کر دیا تھا لیکن جس کی قسمت چمکنے والی ہے اسے کون روک سکتا ہے۔
بالآخر پروڈیوسر کی وجہ سے میناکشی کی فلم میں واپسی ہوئی اور اس فلم کے ساتھ ہی ان کی قسمت بھی چمک گئی، میناکشی خود کہتی ہیں کہ یہ فلم ان کے کیریئر کی بہترین فلم تھی۔
انٹرویو کے دوران میناکشی نے یہ بھی بتایا کہ جب ان کی فلم میں واپسی ہوئی تو انہوں نے اور راجکمار سنتوشی نے فیصلہ کیا کہ وہ انتظامیہ کی تجویز کے معاملے پر کسی سے بات نہیں کریں گے۔ میناکشی نے اس معاملے میں خاموش رہنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس لیے بھی خاموش تھیں کہ یہ لڑائی ان کے وقار کے خلاف ہے۔
حالانکہ وہ اب بھی کہتی ہیں کہ سنتوش جی کا ویژن حیرت انگیز ہے۔ جب ان کی فلم میں واپسی ہوئی تو پھر انہوں نے فلم میں بطور ٹیم کام کیا اور اس کا نتیجہ باکس آفس پر کافی اچھا رہا۔