پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پریتی زنٹا نے بریٹ لی سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) میں جب بریٹ لی نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تو اس وقت سے بھارتی میڈیا پر ان کے اور اداکارہ پریتی زنٹا کے درمیان تعلقات کی خبریں پروان چڑھیں کیونکہ اداکارہ ٹیم کی شریک مالک تھیں۔

پریتی اور بریٹ لی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو اکٹھے کھانا کھاتے دیکھا گیا۔

تاہم ماضی میں ایک انٹرویو میں پریتی زنٹا نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کبھی کوئی کام چھپ کر نہیں کرتی اور اگر میرا ان کے ساتھ کوئی رشتہ ہے بھی تو میں کیوں چھپاؤں گی۔

پریتی نے بتایا کہ میں ڈنر پر دوست کے ساتھ گئی تھی وہاں ہمیں بریٹ لی بھی ملا اس نے ہمیں جوائن کرلیا لیکن تصویر لینے اولے کو صرف میں اور بریٹ لی ہی نظر آئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمیشہ میرے تعلقات بریٹ لی کے ساتھ آئی پی ایل میں جوڑ دیے جاتے ہیں کیا کبھی کوئی لڑکا اور لڑکی اچھے دوست نہیں ہوسکتے؟

واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی شادی فروری 2016 میں ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں نومبر 2021 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔

یاد رہے کہ پریتی زنٹا نے فلم دل سے میں 1998 کو ڈیبیو کیا ان کی کامیاب فلموں میں دل چاہتا ہے، دل ہے تمہارا، چوری چوری چپکے چپکے، کل ہو نہ ہو، ارمان شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں