تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کنگ خان کی کئی برس قبل رنویر سنگھ سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی چھ برس قبل رنویر سنگھ سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو غیر اخلاقی فوٹو شوٹ کروایا تھا ، جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے، جبکہ معاملے پر رنویر سنگھ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو دو درخواستیں موصول ہوئیں، جس پر پولیس نے انہیں طلب کیا تھا۔

ان کے برہنہ فوٹو شوٹ کے بعد شاہ رخ خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ رنویر سے متعلق پیش گوئی کررہے ہیں ۔

شاہ رخ نے 2016 میں بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے مشہور شو ’کافی وِد کرن‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رنویرسنگھ کو کپڑے نہ پہننے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے، پولیس نے طلب کرلیا

اداکار نے اس وقت تو یہ بات ازراہ مذاق کہی تھی لیکن اب اداکار کے مداح سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنے تبصروں میں یہ کہہ رہے ہیں کہ ’شاہ رخ خان نے رنویرسنگھ کے بارے میں یہ پیش گوئی کئی سال قبل 2016ء میں ہی کر دی تھی‘۔

Comments

- Advertisement -