تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

تعلیمی ادارے کب سے بند کیے جائیں؟ تاریخ سامنے آگئی

پنجاب میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر 23 نومبر کے بعد سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

وزیر قانون راجا بشارت کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا تو وزیر صحت کی جانب سے 23 نومبر کے بعد تعلیمی ادارےبند کرنے کی تجویز دی گئی جب کہ وزیر ہائیر ایجوکیشن نے صرف ہائی رسک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی۔

وزیر تعلیم مرادراس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کورونا کیسز پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے، اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا جب تفریحی مقامات ،مارکیٹیں بند ہوں۔

اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا

جب تفریحی مقامات، مارکیٹیں بند ہوں

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے،پنجاب میں اس وقت نئے کیسز کی شرح جون والی شرح کے برابر ہے۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی ہیں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24نومبر سے پرائمری اسکولزبندکردئیے جائیں جب کہ 2دسمبر سے مڈل اسکولزبھی بند کیے جائیں۔

اسی طرح 15دسمبرسےسکینڈری اسکولزمیں بچوں کوآنےسےروکاجائے۔ وزارت تعلیم کےحکام اساتذہ کوتعلیمی اداروں میں بلانےپربضد ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کےلیےتیاری کی جائے،ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔

Comments

- Advertisement -