تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جب مردہ شخص‌ 6 گھنٹے ٹرام میں سفر کرتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برن : سوئٹزرلینڈ میں چلنے والی ٹرام میں ایک مسافر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا لیکن کسی نے مسافر کی طرف توجہ نہ دی جس کی وجہ سے 6 گھنٹے تک مسافر مردہ حالت میں ٹرام کا سفر کرتا رہا۔

آج لوگوں میں اخلاقیات کا فقدان اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ ان کے اردگرد کیا ہورہا ہے اس بات کی کسی کو فکر ہی نہیں ہوتی، ایسا ہی ایک ماجرا یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں پیش آیا جہاں ایک شخص مردہ حالت میں چھ گھنٹے تک ٹرام میں بیٹھا رہا لیکن کوئی اس شخص کی جانب متوجہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ڈی سینڈو نامی شخص جو پیشے کے لحاظ سے درزی ہیں، صبح ساڑھے 6 بجے اپنے گھر کے قریب سے ٹرام میں سوار ہوئے لیکن ساڑھے 8 بجے تک فیشن اسٹور نہیں پہنچے۔

ڈی سینڈو نے اپنی بیماری کو بہانہ بناکر 40 سالوں میں کبھی چھٹی نہیں کی اسی لیے اسٹور کا عملہ پریشان ہوگیا اور انہوں نے ڈی سینڈو کے بیٹے سے دریافت کیا کہ ان کے والد کی ابھی تک اسٹور نہیں پہنچے تو وہ خیریت سے یا نہیں۔

فیشن اسٹور کی بات سن کر بیٹے نے والد کو تلاش کرنا شروع کیا لیکن وہ کہیں نہیں ملے تو اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی تاہم پولیس نے انہیں مسنگ پرسنز کی فہرست میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شہر کے تمام اسپتال اور گھر سے کوئی جواب نہیں آجاتا انہیں گمشدہ نہیں کہا جاسکتا۔

ڈی سینڈو کی موت کا اس وقت پتہ چلا جب کہ ایک نرس دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر ٹرام میں سوار ہوئی، نرس نے دیکھا کہ ہلکی نیلی رنگ کی شرٹ پہنے شخص کی حالت غیر ہے، جس پر اس نے ڈرائیور سے ایمرجنسی سروس کو مطلع کرنے کا کہا۔

ایمرجنسی سروس نے انہیں اسپتال منتقل کیا تو پتہ چلا وہ کئی گھنٹے قبل حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مرچکے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ ڈی سینڈو اپنی سیٹ پر پھسلے اور اپنے ہاتھ گود میں رکھے ہوئے 13 منٹ تک اُسی حالت میں رہے۔

Comments

- Advertisement -