اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

‘عدم اعتماد آئی تو چین کو 2.3 بلین ادائیگی کی جو اب واپس آئی’

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرِ معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جب عدم اعتماد آئی تو اس ماہ چین کو 2.3 بلین کی ادائیگی کی جواب واپس آئی ہے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کاسب سےزیادہ خزانہ بھرنےکاسہرا پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے مشرف صاحب کےدورکےدوران لئےگئےپیسوں پرایک ارب ڈالرواپس کیے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ گزشتہ ہفتےخزانے میں کمی ہو کر 8.2 ارب ڈالر ہو گئے چین سے 2.3 ارب ڈالر آنے کے باوجود 10 ارب ڈالر نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی بحران کی طرف جا رہا ہے پہلی بار ایسا ہوا کہ انہیں کسی نےایل این جی نہیں دی مصدق ملک نےکہہ دیاکہ جولائی سےبجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی مصدق ملک نےکہاہےکہ دسمبرمیں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج خبر آ رہی ہے کہ 30 جون کو بجٹ پاس ہو گا آئی ایم ایف نےکہاہےکہ پہلے بجٹ پاس کرائیں پھردستخط کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں