بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہونے والی شادیوں میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات ہونا معمول کی بات ہے۔ ان شادیوں میں کبھی کبار دلہا دلہن یا باراتوں میں معمولی بات پر جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں۔

تاہم اب بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

- Advertisement -

گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

جب دلہا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوا تو دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی، دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر دلہن نہیں مانی اور دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔

مئی 2021 میں پیش آنے والا یہ حیرت انگیز واقعہ انٹرنیٹ پر دوبارہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔

صارف نے لکھا کہ ’’کس کس نے 2 کا پہاڑ ابھی یاد کیا ہے‘‘۔ دوسرے صارف کہا کہ ’’اب سارے لڑکے 2 کا پہاڑا یاد کر کے آئیں گے اپنی شادی میں ‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’یار مجھے دو کا پہاڑا نہیں آتا‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں