اشتہار

خانہ کعبہ کب تعمیر ہوا اور اس کا نقشہ کس نے بنایا ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں خانہ کعبہ کی تعمیر تقریبآ چار ہزار سال قبل کی گئی تھی ، اللہ تعالیٰ کے گھر کا نقشہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تیار کیا اور تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کی۔

خانہ کعبہ اللہ کا گھر جہاں دنیا بھر کے مسلمان جانے کیلئے تڑپتے ہیں ، اسکا طواف کرنے کیلئے دعائیں مانگتے رہتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں خانہ کعبہ کب تعمیر ہوا ؟ اور اسکا نقشہ کس نے بنایا ؟ اسکی لمبائی چوڑائی کتنی ہے؟

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے نمائندے شہزاد خان نے خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ انسان اپنے گھر کی تعمیر کیلئے بڑی پلاننگ کرتا ہے البتہ دنیا کے سب سے مقدس مقام خانہ کعبہ یعنی اللہ تعالیٰ کے گھر کا نقشہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے تیار کیا۔

شہزاد خان کا کہنا تھا کہ جس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اس کی تعمیر کی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے مزید بتایا کہ خانہ کعبہ کی بلندی 54 فٹ 8 انچ ہے ، یہ پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا گیا، جس کے چھت کی 80 قندیلیں ہیں۔

خانہ کعبہ میں حجر اسود مشرق کی جانب لگایا گیا ہے، جہاں سے خانہ کعبہ کا طواف شروع کیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کی تعمیر تقریبآ چار ہزار سال قبل کی گئی تھی اور آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل خانہ کعبہ کے طواف کےلئے تڑپتے ہیں یہاں حاضر ہو کر مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور خوب گڑگڑاتے ہیں اور انتہائی قلبی سکون حاصل کرتے ہیں۔

خانہ کعبہ کے غلاف کی لمبائی 54 میٹر ہے، جسے ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے اور غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک من سونے کی تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں