تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

فضائی سفر مکمل طور پر کب بحال ہوگا؟ طیارہ ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کرونا وبا سے متاثرہ ایوی ایشن کمپنی کے 2024 تک مکمل طور پر بحال ہونے کی نوید سنا دی۔

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کی جانب سے اپنی سالانہ رپورٹ میں فضائی سفر 2024 تک مکمل طور پر بحال ہونے کا دعویٰ کیا ہے، بوئنگ کمپنی کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر مارک ایلن نے کہا کہ ہم ایئرواسیپیس کی آنے والے وقت میں ترقی کے بارے میں پُراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کے خزاں میں کی جانے والی پروجیکشن کے مقابلے میں اب بوئنگ اگلی دہائی میں کمرشل جہازوں کے آرڈرز اور ایوی ایشن سروسز میں اضافہ دیکھ رہی ہے۔

مارک ایلن کا کہنا تھا کہ ہماری اعتماد کی اصل وجہ سائنسدانوں کے جلد ویکسین تیار کرنے کے کارنامہ ہے۔

بوئنگ کا کہنا ہے کہ ’20 برس کی گروتھ آؤٹ لُک‘ اپنی جگہ مستحکم ہے اور مسافر اوسطاً چار فیصد رہے گی۔

بوئنگ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد بیرون ملک سفر کے مقابلے میں اندرون ملک فضائی سفر میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

بوئنگ کے مطابق جولائی میں 84 فیصد اندرون ملک سفر 2019 کی پوزیشن پر آ چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -