بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ سوشل میڈیا پر 100 سالہ قمری کلینڈر کی دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

ماہ رمضان میں روزہ داروں کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے عید ایک تحفہ ہے پاکستان میں اس سال عید کب ہوگی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر 100 سالہ قمری کلینڈر گردش کر رہا ہے۔

پوری دنیا میں ماہ رمضان اپنی فیوض وبرکات کے ساتھ جاری ہے اور اس کا پہلا عشرہ جس کو رحمت کا عشرہ کہا جاتا ہے وہ اختتام کے قریب ہے۔ عید ماہ رمضان میں روزہ داروں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ایک انعام ہے جس کا سب کو بالخصوص بچوں کو شدت سے انتظار ہوتا ہے۔

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عید کی تیاریوں کے ساتھ عید کب ہوگی کی پیشگوئیاں بھی شروع ہو جاتی ہیں کہ چاند کب نظر آئے گا اور عید کب ہوگی۔

امسال اس حوالے سے ایک 100 سالہ قمری کلینڈر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جو 1401 ہجری سے 1500 ہجری یعنی 1981 سے 2072 تک پر محیط ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس میں پاکستان میں عید کس دن ہوگی اس کے بارے میں بتایا گیا ہے اور 1981 سے 2023 تک حرف بہ حرف تمام پیشگوئیاں کلینڈر کے مطابق درست ثابت ہوئی ہیں۔

اگر اس کلینڈر کی پیشگوئی کے تناظر میں دیکھا جائے تو رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں