اشتہار

غیرملکی کوچز کب ٹیم کو جوائن کریں گے؟ جانیئے

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈکپ ٹی 20 کے لیے قومی ٹیم کے غیرملکی کوچز کی ٹیم جوائننگ سے متعق اہم خبر آگئی۔

قومی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن ٹیم کو یواےای میں جوائن کریں گے جب کہ ‏بولنگ کوچ سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ورنوو فلینڈر اگلے ہفتے لاہور میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

میتھیو ہیڈن ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے قومی بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے اور فیلنڈر میگاایونٹ میں قومی بولرز کی ‏رہنمائی کریں گے۔ ‏

- Advertisement -

قومی ٹیم کے ساتھ ایک مقامی کوچ بھی تعینات کیاجائےگا۔ ‏

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اپناپہلا میچ 24 اکتوبرکو ‏بھارت کیخلاف کھیلےگی۔

نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی جانب سے نئے کوچز کے لیے غیرملکیوں کی تعیناتی غیرمتوقع فیصلہ ہے ‏ساتھ ہی انہوں‌ نے کہا کہ ہیڈکوچ بھی لارہے ہیں لیکن فی الحال اس کا نام ظاہر نہیں کررہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں