بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

نواز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے؟ مریم نواز نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، طریقہ کاربھی جلدسامنےآجائےگا۔

اسلام آبادہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت سے جان چھڑاناپہلی ترجیح ہے، ان کا انجام بہت قریب ہے، حالات سے لگتاہےبات ہفتوں اور دنوں کی رہ گئی، طریقہ کاربھی جلدسامنےآجائےگا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں؟ صورت حال یہ ہے کہ وزراء اور ارکان اسمبلی خود وزیراعظم کےخلاف باتیں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں، حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ڈیل کی باتیں کررہے ہیں، ڈیل کی بات کرنیوالےحربے ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب صحافیوں کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا کہ میاں صاحب کب واپس آئیں گے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ یہ سوال کرکےتھکتے نہیں ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن فیصلہ پارٹی کرےگی، مجھے امید ہے کہ ماضی کی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں