تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

روس اپنے جوہری ہتھیار کب استعمال کرے گا؟ وزارت خارجہ کا اہم بیان

روس کا کہنا ہے کہ وہ نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں دلچسپی نہیں رکھتا اور اپنے جوہری ہتھیار صرف ہنگامی حالات میں ہی استعمال کریگا۔

روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر ہی کیا جائے گا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس موقع پر آیا ہے جب مغربی میڈیا میں یوکرین میں روس کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ مزید کہا کہ مغربی میڈیا میں روس کی جانب سے یوکرین پراسپیشل ملٹری آپریشن کے ذریعے جوہری ہتھیاروں یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی وزیر دفاع بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں، یوکرین میں ممکنہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی قیاس آرائیاں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں۔ فوجی نقطہ نظر سے بھی یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنےکے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments