تازہ ترین

کب لڑائی ہوگی، کب کھیل اور پڑھائی؟ 6 سالہ بچے کا دلچسپ ٹائم ٹیبل

6 سالہ بچے نے اپنے دن بھر کا ٹائم ٹیبل بنا ڈالا جس میں لڑنے، آم کھانے، کہانی سننے اور پڑھنے سب کا شیڈول اس نے مرتب کیا ہے۔

بچے من کے سچے ہوتے ہیں ان کے دل میں کیا ہے کسی سے چھپاتے نہیں جیسا کہ ایک 6 سالہ بچے نے اپنے دن بھر کے شیڈول کا ٹائم ٹیبل بنا ڈالا جس میں لڑنے، آم کھانے، کہانی سننے اور پڑھنے سب کے اوقات کار طے کر دیے یہ انوکھا ٹائم ٹیبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل اس دلچسپ ٹائم ٹیبل کو 14 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں اور جتنا دلچسپ یہ ٹائم ٹیبل ہے اتنے ہی دلچسپ اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

لائبہ نامی ٹویٹر صارف نے اپنے 6 سالہ کزن موحد کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دکھایا گیا بچے نے وقت کے حساب سے ہر چیز کے اوقات کار مقرر کیے ہیں جیسا کہ کب اٹھنا، کب سونا اور کھانا کھانا ہے، کب تایا کے گھر جانا اور ان کے ساتھ آم پارٹی کرنا ہے، کب تفریح کرنی ہے اور کب لڑائی، کب چیز کھانی ہے، ٹی وی دیکھنا ہے اور کب پڑھنا ہے۔ حتیٰ کہ باتھ روم جانے، نہانے تک کا ٹائم ٹیبل میں وقت لکھ دیا ہے۔

 

اس بچے کے مرتب کردہ ٹائم ٹیبل سے اس کے شوق کی ترجیحات بھی پتہ چلتی ہیں کیونکہ اس نے ٹائم ٹیبل میں اپنے تمام کاموں کے لیے کافی وقت رکھا ہے۔ موحد نے سب سے زیادہ وقت لڑائی کے لیے رکھا ہے جو کہ تین گھنٹے پر محیط ہے جب کہ پڑھائی کے لیے 24 گھنٹے میں صرف 15 منٹ ہی مختص کیے ہیں جس سے اس کی کزن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کو موحد جی رہا ہے۔

 

لائبہ نے ٹائم ٹیبل کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’لڑائی کا وقت’ ہمیں صرف اتنا کرنا ہے کہ تین گھنٹے تک اپنے آپ کو اور گھر کو موحد کے حملوں سے بچانا ہے۔’آم کا وقت’ وہ میرے ابا کے ساتھ آم کھاتا ہے۔’ریڈ کار’ ان کی پسندیدہ کھلونا کار ہے اور ’چیز ٹائم’ کا مطلب اسنیکس اور جوس ٹائم ہے۔

Comments

- Advertisement -