جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ اسدعمر کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ حیدرآباد سےسکھر موٹروےکا منصوبہ کچھ مہینوں میں ‏مکمل ہوگا۔

ایک بیان میں اسدعمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ کےنام پرووٹ لیتی ہے لیکن آج تک ایک کلومیٹرکی سڑک نہیں ‏بناسکی، مرادعلی شاہ جواب دےد یں سندھ بھی اپنی گندم اگا رہا ہے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں 55 روپےفی کلو آٹا کیوں مل رہا ہے؟ یہ 20، 25 روپے آٹےکےکس کے جیب ‏میں جا رہےہیں؟یہ کہتےہیں سندھ کی گندم چوہےکھاگئےہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ سندھ کی سب سےزیادہ شوگرملزکون کنٹرول کرتاہے؟ آصف زرداری کی شوگرملزہیں،سندھ کے ‏عوام سب دیکھ رہےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد سےسکھر موٹروےکا منصوبہ کچھ مہینوں میں مکمل ہوگا، 18نومبر کو حیدرآباد ‏سکھر موٹروےکے ٹینڈر بھرنےکی آخری تاریخ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں