پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اردن کی شہزادی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے شاہی ایوان نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم اور ان کے منگیتر الیگزینڈر تھرمیوٹس رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے شاہی ایوان نے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادی ایمان کی شادی اتوار 12 مارچ کو ہوگی۔ ان کی جمیل الیگزینڈر سے گزشتہ سال جولائی میں منگنی ہوئی تھی۔

شاہی ایوان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے  ہوئے لکھا کہ ’یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوئم اور جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کی شادی 12 مارچ کو ہوگی۔ شاہی ایوان کنگ عبد اللہ دوئم اور ملکہ را العبداللہ کو اس موقع پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہے اور شہزادی ایمان اور تھرمیوٹس کی زندگی بھر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
- Advertisement -

 

واضح رہے کہ شہزادی ایمان شاہ عبداللہ دوئم اور ملکہ رانیا کی بڑی صاحبزادی ہیں جبکہ جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس نیویارک کے کیپیٹل وینچر فنڈ کے مینیجنگ پارٹنر ہیں۔
جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس 1994 میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے لیکن ان کا آبائی تعلق یونان سے ہے۔ انہوں نے فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی بزنس ایڈمنسٹریشن اور بزنس میں گریجویشن کی جس کے بعد نیو یارک میں کاروباری فرم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں