اشتہار

ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائیگا اور منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

اس حوالے سے پی سی بی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس وقت قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کیلیے موجود ہیں، تاحال ان میں سے کسی کو پاکستان طلب نہیں کیا گیا ہے ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی انگلینڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔

- Advertisement -

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی بائیو سیکور ببل ہوگا اور نہ کووڈ پابندی ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 13 جون کو نیدر لینڈ اور سری لنکا کے ٹورز کیلیے بھی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سری لنکا میزبانی سے معذرت یا تیسرے ملک میں کھیلنے کا کہے گا تو تسلیم کرینگے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کا نیٹ پرافٹ تقریباً 2 ارب روپے سے زائد ہے پی ایس ایل کے اخراجات اگلے ہفتے فرنچائزز کو بھجوا دئیے جائیں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز چار وینیوز پر ہی کرانے کی منصوبہ بندی ہے۔

پی سی بی کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز رد نہیں ہوئی ابھی ٹیبل پر ہے اور  آئی سی سی کے برمنگھم میں سالانہ اجلاس میں بھی اس پر بات ہو گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں