پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کب ہو گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب11 فروری کو ہو گی جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان آصف زرداری شرکت کریں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار علی ظفر، ساحر علی بگا اور شفقت امانت علی پرفارم کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاندارآتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی رہی جارہی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔

واضح رہے کہ 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹکراؤ ہو گا۔

جمعہ کو پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے میدان قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو کے بعد افتتاح ہوا تھا جس کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں