تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عمرے کی ادائیگی کب بحال ہوگی؟‌ سعودی وزارت داخلہ نے بتادیا

ریاض : سعودی حکام نے عمرہ بحالی سے متعلق کہا ہے کہ عمرے کی بتدریج بحالی کا اعلان وبائی صورتحال کی روشنی میں الگ بیان میں کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ادائیگی کی بحالی سے متعلق علیحدہ سے اعلان کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کھولنے کےلیے کرونا وائرس کی تازہ صورتحال کو مدنظر رکھنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ آج صبح ہی سعودی حکام نے یکم جنوری 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سرحدی چوکیاں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی شہری بیرون مملکت آجا سکیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی وبا نے حجاز مقدس میں بھی عوام کے داخلے پر پابندی عائد کروا دی تھی، جس کے باعث عوام کو عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب جانے والے افراد کا داخلہ بھی روک دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -