اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

اتھیا اور راہول کا فوٹو شوٹ کب ہوگا؟ سنیل شیٹھی نے فوٹوگرافرز کو بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کل 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر سنیل شیٹھی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی سے اتر کر آ رہے ہیں اور سامنے فوٹوگرافرز کھڑے ہیں۔

ویڈیو اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کے انتظامات کو دیکھنے کے لیے اپنے فارم ہاؤس پر آمد کے دوران کی ہے۔

سنیل شیٹھی فوٹوگرافرز کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ہم لوگ کل آئیں گے اور فوٹو شوٹ کے لیے بچوں کو بھی ساتھ لے آؤں گا۔

وہ مراٹھی زبان میں کہہ رہے ہیں کہ آج کوئی بھی تصاویر بنوانے کے لیے نہیں آئے گا سب لوگ شادی کے بعد آئیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں