تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسجدالحرام میں نماز کی ادائیگی کب ہوگی؟ سعودی حکام کا اہم بیان

ریاض : سعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی سات ماہ بعد مسجد الحرام میں نماز  کی ادائیگی کا شرف حاصل کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی طرح خلیجی ریاست سعودی عرب نے بھی کرونا وبا سے بچاو کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاون کردیا تھا جس کے باعث مسلمانوں کو شرف زیارت بیت اللہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی محروم ہونا پڑا تھا تاہم اب دوبارہ مسلمان مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نماز کی ادائیگی کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، ایک دن میں چھ ہزار کے بجائے پندرہ ہزار افراد عمرہ کرسکیں گے۔

سعودی وزارت عمرہ اور حج کا کہنا ہے کہ پہلا مرحلہ کامیاب رہا، کسی بھی عازمین میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پہلے مرحلے میں پچہتر ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے دنیا بھر سے مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کیلئے ریاض الجنہ بھی کھول دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -