پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، سلیکشن کمیٹی کب فیصلہ کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے متعلق تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کل مشاورت کرے گی جس کے بعد حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کل مشاورت کرے گی، کھلاڑیوں کی حتمی تعداد پر بورڈ حکام ہیڈ کوچ مصباح الحق کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ساتھی سلیکٹرز سے رابطہ ہوا، سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ابتدائی نام تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کے 18 اور ایمر جنگ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا، وسیم خان

ذرائع کے مطابق فوادعالم، عمران خان سینئر، خوشدل شاہ، محمد موسی، عمادبٹ اور بلال آصف کے نام زیرغور ہیں جبکہ محمدحفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض محمد عامر کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

کیمپ کے لیے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بدھ تک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں