جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

موڈرنا ویکسین سندھ میں کہاں اور کن کو لگائی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ صحت سندھ کو امریکن ویکسین موڈرنا کے ڈوز موصول ہو گئی، موڈرنا ویکسین کراچی ‏ایکسپو سینٹر اور خالق دینا ہال پہنچا دی گئی ہے۔ ‏

اندرون سندھ میں صرف جامشورو میں موڈرنا ویکسین دستیاب ہے۔ امریکن ویکسین موڈرنا دو ڈوز ‏پر مشتمل ہے اور 28 روز بعد دوسرا ڈوز لگایا جائے گا۔

موڈرنا صرف بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کو لگائی جائے گی، ویکسین کے لیے شہری ‏پاسپورٹ، ویزا و دیگر کوائف ہمراہ دکھا کلر ویکسین کروا سکیں گے۔ ‏

- Advertisement -

سندھ میں اس وقت چینی ویکسین سائنو فارم، سائنو ویک لگائی جارہی ہے جب کہ سنگل ڈوز ‏ویکسین کین سائنو بھی چند سینٹرز پر دستیاب ہے امریکن ویکسین ایسٹرا زینیکا بھی چند سینٹرز پر ‏دستیاب ہے۔ فائزر صرف ڈاؤ میں کینسر، جگر و دل کے عارضے میں مبتلا افراد کو لگائی جارہی ‏تھی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ماڈرنا کووڈ ویکسین خالق دینا ہال پہنچا دی گئی۔ ایم ایس ‏سروسز اسپتال ڈاکٹر فرحت عباس کا کہنا ہے کہ ماڈرنا ویکسین عوام کو لگانے کا عمل شروع کر دیا ‏گیا ہے، ماڈرنا ویکسین کینسر، زیابطیس، بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے افراد کو ویزا دیکھنے کے بعد ماڈرنا ویکسین لگائی جائے ‏گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں