تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

احمد مسعود کہاں ہیں؟ افغانستان مزاحمتی محاذ کا اہم اعلان

ماسکو: افغانستان مزاحمتی محاذ نے احمد مسعود کے ملک چھوڑنے کی تردید کردی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ احمد شاہ مسعود کے افغانستان سے ترکی یا کسی اور جگہ جانے کی افواہیں جھوٹی ہیں،احمد مسعود نے ملک نہیں چھوڑا ہے اور وہ ملک میں ہی ہیں، مزاحمتی رہنما محفوظ مقام پر ہیں اور وہ پنجشیر وادی سے رابطے میں ہے۔

چھ ستمبر کو میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک آڈیو پیغام میں وادی پنجشیر میں مزاحمتی تحریک کی قیادت کرنے والے مسعود نے طالبان کے خلاف قومی بغاوت کی اپیل کی تھی۔

مسعود نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ “آپ جہاں بھی ہوں، اندر ہوں یا باہر میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے ملک کی عزت، آزادی اور خوشحالی کے لیے قومی بغاوت شروع کریں۔”پنج شیر وادی پر مکمل قبضے کے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تحریک تقریبا 1.75 لاکھ کی آبادی کو بچانے کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے ازبکستان، اب افغان پائلٹوں کی اگلی منزل کونسی؟، فیصلہ ہوگیا

کچھ میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنج شیر کی ستر فیصد اہم گلیوں اور گزرگاہوں کو طالبان نے اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پنج شیر وہ واحد صوبہ ہے جو طالبان کی مکمل پہنچ سے دور ہے، اس سے قبل فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں احمد مسعود نے کہا تھا کہ وہ لڑائی بند کرنے اور مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اگر طالبان پنج شیر اور اندراب سے اپنی افواج واپس بلا لیں، اگر طالبان پنج شیر اور اندراب میں فوجی حملے اور نقل و حرکت ختم کرتے ہیں تو ہم مستحکم امن کے حصول کے لیے فوری طور پر جنگ بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -