The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں کورونا وائرس کے کیس سب سے زیادہ کہاں؟

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز صدر ٹاؤن میں سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ضلعی سطح پر اعدادوشمار اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیے، یہ اعداد و شمار 25 جنوری سے 30 مارچ کے درمیان کے ہیں۔

محکمہ صحت نے 30مارچ تک کراچی میں 230 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ 64 کیس صدر اور 58 کورونا کیس گلشن اقبال میں رپورٹ ہوئے۔

نارتھ ناظم آباد میں 35، گلبرگ میں 17، جمشید ٹاؤن میں15 اور ملیر میں 10 کیس رپورٹ ہوئے، اسی طرح سائٹ ،گڈاپ ،کورنگی اور لانڈھی میں 2،2کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کیسز میں 64.18 فیصد مرد اور 35.82 فیصد خواتین شامل ہیں، ضلع شرقی میں 14، وسطی میں 13،جنوبی میں 11 فیصدکیس رپورٹ ہوئے۔

ضلع غربی میں2، ملیر میں2 اور ضلع کورنگی میں ایک فیصد کیس سامنے آئے جب کہ گزشتہ12گھنٹےکےدوران شہر میں کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں