جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ریاض میں گھروں کی چھتوں پر دندناتے پھرنے والا خونخوار شیر اب کہاں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی دارالحکومت میں گھروں کی چھتوں اور گلیوں میں گھومنے والے خونخوار شیر کو قابو کرلیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ شیر ریاض کے شہریوں کے لیے دہشت کی علامت بن چکا تھا تاہم متعلقہ اداروں نے جانور کو قابو کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض کے الرمال محلے میں گھومنے والے شیر کو قابو کرلیا گیا، شہری دفاع اور ماحولیاتی سیکیورٹی فورس کے تعاون سے یہ کام انجام دیا گیا ہے۔

قومی مرکز نے بتایا کہ ہمیں شیر کی موجودگی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ہم جائے وقوع پر پہنچے اور خونخوار جانور کو قابو کرنے کی کوشش کی، اس دوران شہری دفاع کے اہلکاروں نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔

مرکز کا کہنا تھا کہ پہلے شیر کو بے ہوش کیا گیا تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو اس طرح ہمیں کامیابی ملی، شیر کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ماہرین نے شیر کا معائنہ بھی کیا، حکام نے خبردار کیا کہ درندوں کو پالنا اور گھروں میں رکھنا خلاف قانون ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں