اشتہار

دنیا کا یہ منفرد اسٹیڈیم کہاں واقع ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

تصویر میں نظر آنے والا یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد اسٹیڈیم جنوبی افریقہ میں واقع ہے جو اپنے غیر معمولی ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مماباتھو اسٹیڈیم اپنے غیر معمولی ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے جو جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ سے 300 کلو میٹر دور بوٹسوانا کی سرحد پر واقع ہے اور اس کو ملک کا پانچواں بڑا اسٹیڈیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

1981 میں مماباتھو اسٹیڈیم کو اس وقت تعمیر کیا گیا جب کہ جنوبی افریقہ پر سفید فام کی اقلیت پر مبنی نسلی امتیاز برتنے والے حکمرانی کر رہے تھے۔ اس عجیب وغریب مماباتھواسٹیڈیم ایلیویٹیڈ اسٹینڈز بھی شامل ہیں جو دراصل پچ اور میدان کے بجائے دیگر اسٹینڈز کو فیس کرتے ہیں اور کے بارے میں اکثر و بیشتر اس کے غیر عملی آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی مثالیں دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بوپھوتھاٹسوانا بنٹوسان کے حکمراں لوکاس منگوپی کے دور حکومت میں بنایا گیا اور اسے اسرائیلی آرکیٹیکٹ گوڈوچ اور انجینئر بین ابراہم نے ڈیزائن کیا تھا۔ ان دونوں نے اسپورٹس اسٹیڈیم کے ڈیزائن کے بنیادی اصولوں کے برخلاف اور غیر روایتی تصور پر مبنی نقشہ تیار کیا جو کہ کچھ اچھے انداز کا نہ تھا۔

تاہم حکام نے اس آئیڈیا کو پسند کیا اور اس کی تعمیر شروع کرا دی گئی۔ اس کے افتتاح کے بعد جب لوگوں نے گراؤنڈز میں جاکر میچ دیکھے تو ان پر یہ منکشف ہوا کہ ایلیویٹیڈ اسٹینڈز انہیں پچ اور گراؤنڈز پر ہونے والے ایکشن کو بہتر انداز میں نہیں دکھا پاتے اور انہیں گردن گھما کر میچ دیکھنا پڑتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں