جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ملک کون سے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا اس وقت عالمی مہنگائی کی زد میں ہے تاہم ورلڈ آف اسٹیٹکس نے رہائش کے لیے دنیا کے سستے ترین اور مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے سب سے سستے اور مہنگے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کو رہائش کے اعتبار سے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ سوئٹزر لینڈ رہنے کے لیے دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔

اس فہرست کے مطابق دنیا کے 10 سب سے سستے ممالک میں سے چار کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔

- Advertisement -

پاکستانیوں کو مہنگائی، بیروزگاری، صحت وتعلیم جیسے ان گنت مسائل کا سامنا ہے لیکن یہ ملک اب بھی دنیا کے 139 ممالک میں سستا ترین ملک ہے جہاں کم خرچ میں رہائش اختیار کی جا سکتی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری فہرست کے مطابق پاکستان کے بعد دنیا کا دوسرا سستا ملک مصر ہے۔ بھارت تیسرے نمبر پر ہے جب کہ کولمبیا، لیبیا، نیپال، سری لنکا، یوکرین، کرغزستان اور شام بالترتیب چوتھے سے دسویں نمبر موجود ہیں۔

 

دنیا کے مہنگے ممالک کی فہرست کو دیکھا جائے تو اس میں یورپی ممالک کا غلبہ نظر آتا ہے۔

پہلے نمبر پر یورپی ملک سوئٹزر لینڈ اور دوسرے پر ناروے آتے ہیں جس کے بعد سنگاپور تیسرے نمبر پر ہے جب کہ ڈنمارک چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اسرائیل، آسٹریلیا، امریکا، جنوبی کوریا، فرانس اور نیدر لینڈ بالترتیب پانچویں سے دسویں نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں