ریاض: عالمی وبا کے پیش نظر دنیا بھر کی طرح برطانیہ نے بھی سفری قوائدوضوابط طے کررکھے ہیں، چند ممالک کے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں جبکہ دیگر ملکوں کے شہریوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔
سعودی عرب کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ کے سفری ضابطوں کی گرین لسٹ میں مملکت کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد سعودی شہری قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوجائیں گے یعنی مکمل ویکسین لگوانے والے مسافروں کو برطانیہ واپسی پر قرنطینہ کیے بغیر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ ممکنہ طور پر سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کو بھی گرین لسٹ میں شامل کرے گا، برطانوی حکومت نے سعودی عرب کو مبینہ طور پر گرین واچ لسٹ کے لیے مختص کر دیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے ’گرین واچ لسٹ‘ میں سعودی عرب کے علاوہ دیگر چار ممالک بھوٹان، فرنچ پولینیسا، نارتھ میسیڈونیا اور ناروے بھی شامل کیے جائیں گے۔
بڑی خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دے دی
اسی ضمن میں برطانیہ کی ایک نمایاں کنسلٹنسی فرم پی سی ایجنسی کا کہنا تھا کہ چند ممالک کو کورونا انفیکشن کی تازہ ترین شرح کو دیکھتے ہوئے برطانیہ کے سفری ضابطوں کی گرین کیٹگری میں شامل کرنے کی توقع ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 12 ایسے ممالک ہیں جنہیں گرین واچ لسٹ کیا جائے گا۔