جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

غزہ میں فوری جنگ بندی کیلیے سلامتی کونسل کا اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی ہے۔ سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد پر آج ہی ووٹنگ ہوگی۔

قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیا گیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امدادکی فوری ضرورت پربھی زور دیا گیا ہے۔

اس سے قبل روس اورچین نے جمعہ کو امریکی قراردارکےمتن پراعتراض کر کے ویٹو کر دی تھی۔

قراداد جمع کروانے والے ممالک میں الجزائر گیانا، ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق، سیرا لیون، سلووینیا، جنوبی کوریا اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں