اشتہار

ہالی ووڈ فلموں پر کس ملک نے پابندی لگا دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا نے ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگا دی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بڑی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا جو امریکا کا سخت حریف مانا جاتا ہے اب اس نے امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے اور اپنے ملک میں ہالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ہالی ووڈ فلموں پر پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی سخت انتباہ بھی جاری کیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی اجازت دیں گے انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایسے والدین کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

- Advertisement -

شمالی کوریا کی جانب سے یہ بھی تنبیہہ جاری کی گئ ہے کہ جو لوگ ’’جنوبی کوریا کی ثقافت‘‘ کے مطابق بات کرتے یا ناچتے گاتے پکڑے جائیں گے۔ انہیں چھ ماہ کے لیے کیمپوں میں کام کرنے کی سزا بھی دی جائے گی۔

یانگ یانگ کے حکام نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ریاست کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق تعلیم دیں اور ہالی ووڈ سے ملنے والے مضر اثرات سے بچائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں