اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

 آئی پی ایل سے اب تک کس کرکٹر نے کتنی دولت کمائی؟حیران کن اعداد وشمار

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمیئر لیگ دنیا کی نامور کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے اس کا آغاز 2008 کو ہوا تب سے اب تک کرکٹرز نے کروڑوں روپے اس لیگ سے کمائے۔

آج ہم آپ کو ان 10 کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے آئی پی ایل کے آغاز یعنی 2008 سے اب تک آئی پی ایل کے خزانے سے سب سے زیادہ اپنی دولت میں اضافہ کیا۔

اس فہرست میں سب سے اوپر دو بھارتی کرکٹرز کے نام آتے ہیں جن میں ایک ریٹائر ہوچکے جب کہ دوسرے ابھی بھی کھیل رہے ہیں۔

- Advertisement -

روہت شرما نے دوہرائی تاریخ، آئی پی ایل میں ایسا کرنے والے بنے تیسرے ہندوستانی بیٹسمین – News18 اردو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان جو آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک اس لیگ سے 178.40 کروڑ بھارتی روپے کمائے ہیں۔ اس کے ساتھ شراکت دار سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا ہیں جنہوں نے آئی پی ایل کی دو ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے اتنی ہی دولت سمیٹی۔

من پسند کمرہ نہ ملنے پر سریش رائنا آئی پی ایل سے دستبردار

تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا نام آتا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ سے تو ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن آئی پی ایل میں تاحال کھیل رہے ہیں۔ ان کا بھی آئی پی ایل کے ساتھ 2008 سے ساتھ جاری ہے اور اس 16 سالہ سفر میں وہ 174.84 کروڑ روپے تنخواہ حاصل کر چکے ہیں۔

کیا دھونی آئی پی ایل 2025 ءمیں کھیلیں گے؟

نامور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی جو آئی پی ایل کے آغاز سے اب تک رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔ وہ اپنی دولت میں 173.20 کروڑ روپے کا اضافہ کر چکے ہیں۔

آئی پی ایل میں سنچری اور سب سے زیادہ رنز بنا کر بھی آخر وراٹ کوہلی تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟ - BBC News اردو

آئی پی ایل سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں پانچویں نمبر پر آل راؤنڈر اسپنر رویندر جڈیجا ہیں جنہوں نے آئی پی ایل کے 16 سالوں کے دوران چار ٹیموں راجھستان رائلز، کوچی ٹسکرس، گجرات لائنز اور چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس لیگ سے 109 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

رویندر جڈیجا نے آئی پی ایل میں 150 وکٹیں مکمل کر لیں - Hindusthan Samachar Urdu

ٹاپ تنخواہ میں چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر سنیل نارائن کا نام آتا ہے جنہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 107.25 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔

آئی پی ایل میں سنیل نارائن کا نیا انداز - BBC News اردو

جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور دہلی کیپٹلز 102.52 کروڑ روپے تنخواہ وصول کی۔

اے بی ڈی ویلیئرز: 31 گیندوں پر وہ سنچری جس پر کرس گیل بھی ڈی ویلیئرز کو 'لیجنڈ' کہے بغیر نہ رہ سکے - BBC News اردو

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر گوکہ کھیل سے ریٹائرمنٹ لے چکے اور اب کولکتہ نائٹ رائیڈر کے کوچ کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے جب تک آئی پی ایل میں کرکٹ کھیلی تو اس سے 94.2 کروڑ روپے حاصل کیے۔

گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ بن سکتے ہیں، بی سی سی آئی کا رابطہ - TEAM INDIA HEAD COACH

ایک اور سابق بھارتی اوپنر شکھر دھون نے دہلی کیپٹلز، ممبئی انڈینز، سن رائزس حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 91.8 کروڑ روپے وصول کیے۔

Rajasthan And Punjab Face Each Other In IPL Today|آج آئی پی ایل میں راجستھان اور پنجاب کا آمنا سامنا

سابق بھارتی وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتھیک 2008 سے ہی آئی پی ایل کا حصہ رہے اور انہوں نے لیگ سے 84.92 کروڑ روپے تنخواہ لی۔

آئی پی ایل: دنیش کارتک بھی بڑے مذاقیہ ہیں، اے بی ڈیویلیرس کے بارے میں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں