تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا کی بہترین کشتی کون سی؟ اور کہاں بنائی گئی

اماراتی ریاست دبئی میں تیار کردہ دلکش و پرآسائش ترین بوٹ کو جنوبی فلوریڈا میں منعقدہ بوٹنگ شو میں بہترین کشتی قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے گلف کرافٹ اسٹوڈیو میں تیار گئی میجسٹی 140 یاٹ بوٹ انتہائی پرآسائش ہے جس کی لمبائی 140 فٹ ہے۔

مذکورہ بوٹ کو امریکی ریاست جنوبی فلوریڈا کے 60 ویں بوٹنگ شو میں پیش کیا گیا جس کے ججز نے میجسٹی 140 یاٹ کو بہترین کشتی کے لقب سے نوازا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس لگژری بوٹ میں متعدد تفریح خصوصیات موجود ہیں جس میں ایک مرکزی ڈیک پر وسیع پینارامک ونڈوز ہیں جس کا مقصد زیادہ روشنی اور جگہ دکھانا ہے۔

میجسٹی 140 یاٹ بوٹ کے ڈیزل انجن ہیں جس میں سے ہر ایک 2600 ہاوس پاور کا ہے۔

Comments

- Advertisement -