اشتہار

ہوائی جہاز کی سب سے محفوظ سیٹ کون سی ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

تیز رفتار ہوائی سفر کو بعض اوقات حادثات خطرناک بھی بناتے ہیں تاہم جہاز میں ایک نشست ایسی بھی ہوتی ہے جو سب سے زیادہ محفوظ تصور کی جاتی ہے۔

آج کے دور میں سفر دور کا ہو یا قریب کا صاحب حیثیت لوگ ہوائی سفر کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وقت کی دوڑ میں یہ تیز رفتار اور سہولتوں سے آراستہ سفر ان کا وقت بچاتا ہے لیکن جہاز کو پیش آنے والے حادثات انہیں پُرخطر بھی بناتے ہیں اور ہمارے سامنے ایسی کئی مثالیں ہیں جہاں ہوائی حادثات میں جہاز کے تمام مسافر لقمہ اجل بنے۔

تاہم اب تک ہونے والے ہوائی حادثات کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ جہاز میں کچھ ایسی نشستیں بھی ہوتی ہیں جو حادثات یا ایمریجنسی کے دوران سب سے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں۔ تو کیا آپ جانتے ہیں اس بارے میں؟

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا بازی کے ماہر پروفیسر ڈگ ڈرری کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے سب سے پچھلے حصے کی درمیانی نشستوں پر اموات سب سے کم جب کہ جہاز کے درمیانی حصے کی نشستوں پر اموات سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔

اس سلسلے میں پروفیسر ڈگ نے ٹائمز انوسٹی گیشن کی 35 سالوں میں حادثات کا شکار ہونے والی پروازوں کے اعداد و شمار کا جائزہ پیش کیا ہے جس کے بعد انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ پرواز کے سب سے پچھلے حصے کی درمیانی سیٹوں پر اموات کی تعداد سب سے کم یعنی 28 فیصد ہوتی ہے جبکہ جہاز کے درمیانی حصے میں موجود سیٹوں میں اموات کی تعداد 48 فیصد ہوتی ہے۔

پروفیسر اپنی اس منطق کے بارے میں توجیح پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ بات سمجھ میں بھی آتی ہے کیونکہ ایگزٹ قطار کے قریب بیٹھنے سے آپ ایمرجنسی کے دوران تیزی سے باہر نکل سکتے ہیں اور وہاں آگ بھی نہیں لگتی ہے جب کہ جہاز کے پروں میں تیل ہوتا ہے اس لیے درمیانے حصے میں بیٹھنے پر ایمرجنسی کے وقت باہر نکلنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی۔

ماہر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ اسی طرح اگلے حصے کے قریب بیٹھنے سے آپ پچھلے حصے میں بیٹھے ہوئے افراد کی نسبت زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ اس میں آخری ایگزٹ رو ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے درمیان والی سیٹیں شیشے والی یا راستے والی سیٹوں سے بہتر ہوتی ہیں کیونکہ بقیہ دونوں طرف دباؤ ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں